بلوچستان کےعوام بلوچ دہشتگرد تنظیموں کے مظالم سےتنگ آکر آواز بلند کرنے لگے

11:12 AM, 3 May, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: بلوچستان کے عوام بلوچ دہشت گرد تنظیموں کی مظالم سے تنگ آکر آواز بلند کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق  آج بلوچستان کے علاقے مشکئی میں بلوچ دہشتگرد گروپ بی ایل ایف کے سرغنہ ڈاکٹر اللہ نذر اور اختر ندیم کے مظالم کے خلاف بلوچوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔

یاد رہے کچھ دن پہلے بلوچ دہشت گرد گروہ بی ایل ایف کی جانب سے پرامن بلوچوں پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچے زخمی ہوئے۔ ان زخمیوں میں ایک سات سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوئے۔

بی ایل ایف کی دہشتگرد کارروائی کی وجہ سے  علاقے کے امن اور خوشحالی تباہ ہو گئی ہیں،  مشکئی مفرور دہشت گرد ڈاکٹر اللہ نذر کا آبائی علاقہ ہے، احتجاجی ریلی اللہ نذر کے گھر کے قریب نکالی گئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

 ریلی کے دوران مقامی لوگوں نے ڈاکٹر اللہ نذر، اختر ندیم کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔  لوگوں نے بی ایل ایف کے خلاف نعرے لگائے اور اپنے غم و غصّے کا اظہار کیا،اس کے علاوہ گجر بازار میں بی ایل ایف کے جھنڈے بھی جلائے گئے۔

مزیدخبریں