وادی نیلم میں آرمی کاایئر  ایمبولینس کےذریعے ریسکیو آپریشن

11:24 AM, 3 May, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز:آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں شدید زخمی ہونے والے پی ڈبلیو ڈی آپریٹر کو آرمی کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے  ریسکیو کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈوزر آپریٹر الطاف مغل بالائی وادی نیلم روڈ پر شیخ بیلا کے مقام پر سلائیڈ کلیئرنس آپریشن کر رہے تھے۔کلیرنس آپریشن کے دوران ایک درخت ٹوٹ کر ان کے ڈوزر پر آ گرا۔درخت گرنے کی وجہ سے ڈوزر روڈ سے پھسل کر کئی سو فٹ گہرے دریائے نیلم میں جا گرا۔ 

الطاف مغل کو پورے جسم پر متعدد چوٹیں آئیں اور کئی جگہ سے ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ الطاف مغل کو فوری طور پر ریسکیو کر کے کیل میں قائم کردہ آرمی کے فیلڈ ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

وادی نیلم روڈ کی بندش اور الطاف مغل کی نازک حالت کے تناظر میں چیف آف آرمی سٹاف سیکریٹریٹ کی ہدایت پر الطاف مغل کو خصوصی ایئر ایمبولنس کے ذریعے سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کیا گیا۔مظفرآباد پہنچنے پر پی ڈبلیو ڈی،  پاک فوج اور حکومتی نمائندوں نے مریض کا استقبال کیا۔

سی ایم ایچ مظفرآباد میں ان کے کامیاب آپریشنز کئے گئے اور پاک فوج کے ماہر  ڈاکٹرز کی زیر نگرانی اب بھی انکا علاج جاری ہے۔

اب الطاف مغل کی طبیعت قدر ے بہتر ہے اور ان کے لواحقین پاک فوج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بروقت ایکشن لے کر ان کی قیمتی جان بچائی۔

مزیدخبریں