پبلک نیوز: فیصل آباد میں گزشتہ رات ایک شخص نے اپنی 2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی تھی۔ قاتل کے انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات منظرعام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں شوہر نے دو بیویوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ قاتل کاظم پاشا سوتر منڈی میں تاجر تھا اور 22 کروڑ روپے کا مقروض تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کاظم جواد نے آخری میسجز اپنے دوست بادشاہ کو کیے۔ میسجز میں کاظم جواد نے لکھا کہ میں زندگی سے تنگ آ گیا ہوں۔ اب گزارہ مشکل ہو گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کاظم جواد کی دونوں بیویاں الگ الگ رہتی تھیں۔ کاظم جواد نے دوسری بیوی کو بھی بچوں سمیت گھر بلایا۔
کاظم جواد نے پہلی بیوی اور بچوں کو الگ کمرے میں قتل کیا۔ دوسری بیوی اور بچوں کو الگ کمرے میں قتل کیا۔ تاہم کاظم جواد نے گھر میں موجود والدہ کو قریبی رشتے دار کے گھر بھیج دیا۔
دوسری جانب تھانہ نشاط آباد میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خود کشی کرنے والے کاظم جواد کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمہ کاظم جواد کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات کاظم جواد نے اپنی دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی تھی۔