شوہر کی بیوفائی: 10 روز قبل شادی کرنے والی دلہن کی مبینہ خودکشی

12:13 PM, 3 May, 2024

ویب ڈیسک: 10 روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی نوبیاہتا دلہن نے مبینہ طور پر شوہر کی بیوفائی کی وجہ سے خودکشی کرلی۔ سلیمان نامی شخص پہلے سے شادی شدہ تھا۔ جس کے متعلق مقتولہ کو دھوکے میں رکھا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گجرپورہ کے علاقے میں نوبیاہتا دلہن کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتولہ کی شناخت 28 سالہ طیبہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے 10 روز قبل سلیمان نامی شہری سے شادی کی تھی۔ 

بتایا گیا ہے کہ سلیمان پہلے سے شادی شدہ تھا لیکن طیبہ کو اس بارے میں بتایا نہیں گیا تھا۔ رات کے آخری پہر طیبہ نے اپنے اہل خانہ کو فون پر بتایا کہ سلیمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ 

آج صبح طیبہ کی اس کے فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کروا دی۔ 

پولیس نے طیبہ کے خاوند سلیمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں