احسان اللہ کے کریئر سے پی سی بی میڈیکل پینل کا کھلواڑ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

12:32 PM, 3 May, 2024

محمد شکیل خان

(پبلک نیوز) محمد شکیل خان: پی سی بی کے میڈیکل پینل نے احسان اللہ کے کریئر برباد کر دیا۔ پی سی کی میڈیکل رپورٹ میں بڑے بڑے انکشافات سامنے آگئے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے اپنی تفصیلی رپورٹ جمع کرا دی، واضح رہے کہ پی سی بی ہیڈ آف میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل نے استعفیٰ دے دیا، ڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا گیا تھا۔ 

پی سی بی کے مطابق میڈیکل ٹیم نے احسان اللہ کی انگلینڈ کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی، میڈیکل بورڈ نے احسان اللہ کو فزیوتھراپی اور ری ہیب تجویز کیا ہے۔  اگر 6 سے 12 مہینون تک احسان اللہ کی ریکوری نہ ہوئی تو اس صورت میں سرجری آخری آپشن ہوگا۔  احسان اللہ کے علاج میں تاخیر اور انجری کی لیٹ تشخیص کی گئی۔

میڈیکل کمیٹی کا کہنا ہے کہ احسان اللہ کی دائیں کہنی میں درد کا علاج اور آپریشن ٹھیک نہیں کیا گیا، احسان اللہ کے کنڈیشن کی ضرورت کے مطابق انہیں مناسب ری ہیب پلان نہیں ملا، احسان اللہ کی سرجری جلد بازی میں بغیر کسی اسپیشلسٹ کے ریویوکے کی گئی، ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز نے ایسا سرجن تجویز کیا جس کا فیلڈ میں تجربہ کم تھا اور تعلیمی اہلیت بھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ احسان اللہ نے بھی پی سی بی آفیشلز کے دیئے گئے ری ہیب کے پروٹوکول پر مکمل عمل نہیں کیا، کندھے اور کہنی کے انٹرنیشنل اور نیشنل ایکسپرٹس کے مطابق احسان اللہ کو سرجری کی ضرورت نہیں۔

میڈیکل پینل کی رائے کے مطابق  پاکستان میں احسان اللہ کے ری ہیب پلان کو ترتیب دینا چاہیئے۔ 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیکل کمیٹی نے ارشد اقبال، ذیشان ضمیر، اور شوال ذوالفقار کے میڈیکل کیسز کو بھی ریویو کیا، کمیٹی نے ارشد اقبال کو دو مہینے کی ری ہیب تجویز کی۔ 

پی سی بی نے بتایا کہ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ ذیشان کو پاؤں اور ٹخنے کے اسپیشلسٹ کو دکھانا چاہیئے ، کمیٹی کی شوال ذوالفقار کے دائیں کندھے کا سی ٹی اسکین کروانے کی تجویز ، ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز نے ایسا سرجن تجویز کیا جس کا فیلڈ میں تجربہ کم تھا اور تعلیمی اہلیت بھی۔

مزیدخبریں