ویب ڈیسک : محض2.28 سیکنڈز میں الٹی اے بی سی ٹائپ کرنیوالے بھارتی شہری کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے اس شخص نے 2.88 سیکنڈ میں انگریزی حروف تہجی کو الٹی طرف یعنی ’’زیڈ ’’ سے لے کر ’’اے ’’ تک ٹائپ کرکے گینز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا۔
ایس کے اشرف نامی بھارتی شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ کلپ میں، تقریباً 12 گھنٹے پہلے شیئر کیے جانے کے بعد سے، ویڈیو کو 7.8 لاکھ سے زیادہ ویوزمل چکے ہیں -
جی ڈبلیو آر کے ایک بلاگ کے مطابق، تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایس کے اشرف نے یہ ریکارڈ 5 فروری کو حاصل کیا۔ تاہم یہ ان کا پہلا عالمی ریکارڈ نہیں ہے۔ اس سے پہلے، اس نے "حروف تہجی ٹائپ کرنے کا تیز ترین وقت" کا ٹائٹل جیت کر فہرست میں اپنی جگہ بنائی تھی