( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیداروں کے مستعفی ہونے کا معاملہ ، پی سی بی کے اعلی عہدیداران مستعفی کیوں ہورہے حقیقت سامنے آگئی۔
بورڈ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرز اور اعلی عہدیداران خود مستعفی نہیں ہورہے، مستعفی ہونے والے تمام عہدیداران سےاستعفی لیے گئے، پی سی بی میں کوئی بھی عہدیدار ذاتی وجوہات کی بناپر مستعفی نہیں ہوا، کرکٹ بورڈ کو سیاست سے پاک بنانے کے مشن کے تحت تمام کاروائیاں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بورڈ میں سفارشی کلچر، گروپنگ یا سیاست ختم کرنے کا واضع پیغام دے چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں سیاسی بھرتیاں اور نااہل افراد کے لئے گھیرا مزید تنگ ہونے لگا ہے۔ چئیرمین محسن نقوی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد 6 اعلی عہدیداروں کے استعفے سامنے آ چکے ہیں۔
بورڈ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بورڈ میں آنے والے دنوں میں مزید استعفی سامنے آنے کا امکان ہے ۔