پی آئی اے کی نجکاری پر بلومبرگ کے انکشافات

03:20 PM, 3 May, 2024

ویب ڈیسک:  عارف حبیب اور جیریز کے ایم ڈیز نے بلومبرگ کو پیغام میں بولی جمع کروانے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیریز گروپ، عارف حبیب پاکستان ایئر لائن کے لیے بولی لگانے والوں میں شامل ہیں، عارف حبیب اور جیریز گروپ پی آئی اے میں اکثریتی حصص خریدنے کے خواہاں ہیں، بلومبرگ نے وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان کے بیان کی بھی عکاسی کی۔

وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ مقامی روٹس کی 3 نجی ایئرلائنز نے بھی بولی لگائی ہے،تاہم عبدالعلیم خان نے نجی ایئرلائنز کے نام ظاہر نہیں کیے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پی آئی اے کے اکثریتی حصص فروخت کرنا چاہتا ہے،پی آئی اے نجکاری آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بدلے میں معاشی اصلاحات کی جانب قدم ہے،وزیرِاعظم شہباز شریف کے مطابق ٹیکس دہندگان کے فنڈز سے ہر سال خسارے والے کیریئر کو سہارا دینا مشکل ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی آئی اے زیادہ پرکشش ہوئی جب حکومت نے اسکے قرض کا تقریباً تین چوتھائی حصہ خریدار کو نہ دینے کا اعلان کیا،پاکستان پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد تک حصص فروخت کرنا چاہتا ہے۔

وزیرِ نجکاری نے کہا کہ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔

مزیدخبریں