آئی سی سی نے سالانہ ٹیم رینکنگ جاری کر دی،پاکستان کا کونسا نمبر 

03:32 PM, 3 May, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے سالانہ  ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی جس کے بعد  آسٹریلیا کے ریٹنگ پوائنٹس 124 ہو گئے ۔ جبکہ بھارت چار پوائنٹس کمی کے باعث اب دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کا تیسرا اور ساوتھ افریقہ کا چوتھا نمبر ہے ۔ 

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ 5ویں ، پاکستان چھٹے اور سری لنکا 7 ویں نمبر پر موجود ہے۔ البتہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی سالانہ ٹیم رینکنگ میں بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ 

سالانہ ون ڈے ٹیم  رینکنگ

سالانہ ون ڈے ٹیم  رینکنگ میں آسٹریلیا کا دوسرا ،ساوتھ افریقہ کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔ پاکستان چوتھے نیوزی لینڈ پانچویں اور انگلینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ 

ٹی ٹونٹی کی سالانہ ٹیم رینکنگ

ٹی ٹونٹی کی سالانہ ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے نمبر جبکہ آسٹریلیا ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے اور انگلینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ 

ساوتھ افریقہ کی ٹیم دو درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کا چھٹا نمبر  ہو گیا جبکہ سالانہ رینکنگ میں پاکستان ٹیم 7 ویں نمبر پر چلی گئی۔

مزیدخبریں