ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا 

04:01 PM, 3 May, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے26 میچ آفیشلز کااعلان کر دیا ہے ۔

 جن میں 20 ایمپائر ز اور 6 میچ ریفریز ورلڈکپ کے 55 میچز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

رچردڈ ایلنگورتھ، کمار دھرماسینا ،کرس گیفینی ، پال  ریفل  ایمپائرز میں شامل ہونگے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کے راشد ریاض اور آصف یعقوب  پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایمپائرنگ کریں گے۔

رنجن مدوگالے،جیف کرو ، اینڈریو پائی کرافٹ  میچ ریفریز  ہوں گے۔ 

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز یکم  جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہو گا۔

مزیدخبریں