اس وقت پنجاب میں پولیس اسٹیٹ ہے،ہمارےصوبےنےپھربھی ہمت دکھائی،اسدقیصر

04:06 PM, 3 May, 2024

ویب ڈیسک:سابق اسپیکراسد قیصر  نے کہا ہے کہ  اس وقت پاکستان کا سیاہ ترین دور چل رہا ہے،یہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ نہیں بلکہ عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے،جو تحریک لاہور سے نہیں اٹھے گی تو اسکی حیثیت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے  مطابق سابق سپیکر اسد قیصر نے ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کہا کہ اس وقت ملک کے آئین سے کھلواڑ ہورہا ہے،ججز کے خطوط کے بعد ضرورت ہے وکلاء اٹھیں اور جوڈیشری سے اظہار یکجہتی کریں،وکلاء کی سیاست اپنی جگہ مگر ایک بعد یاد رکھیں  اس وقت پاکستان کا سیاہ ترین دور چل رہا ہے۔

اسد قیصر  نے کہاکہ عوام نے ووٹ کسی اور کو دیا ہے اور اسمبلی میں کوئی اور بیٹھا ہے،یہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ نہیں بلکہ عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے،اس وقت عملاً آئین معطل ہو چکا ہے جنگل کا قانون چل رہا ہے،پوری دنیا میں جگ ہنسائی بنی ہوئی ہے،9 مئی کا ایک جھوٹا بیانیہ بنا کر میڈیا پر چلایا گیا،ہمارا مطالبہ تھا کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

اسد قیصر  نے مزیدکہا کہ جو تحریک لاہور سے نہیں اٹھے گی تو اسکی حیثیت نہیں ہوگی،پنجاب میں عملاً پولیس اسٹیٹ ہے ہمارے صوبے نے پھر بھی ہمت دکھائی ہے،خوشی اس بات کی ہے کہ تحریک انصاف وحدت کی علامت ہے،آپ سے التجا ہے کہ آپ لوگوں نے نکلنا ہے،آئین میں تمام اداروں۔ کی پیرامیٹر ہیں،ہم ایک مضبوط فوج دیکھنا چاہتے ہیں،تمام ادارے آئین میں دیئے گئے پیرامیٹر کے تحت کام کریں۔

مزیدخبریں