ویب ڈیسک: آج پاکستان کا پہلا مشن چاند پر روانہ ہوگیا ہے۔ پاکستان کے پاس چاند کا ایک ٹکڑا موجود ہے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی چاند پرجاچکاہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل میوزیم میں ایسی نایاب شے موجود ہے جسے دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہوتاہے ۔یہ ہے چاند کا ٹکڑا۔
آپ کو یقین نہ آئے مگر یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کے پاس چاند کا ٹکرا موجود ہے، چاند کی سطح کا یہ ٹکڑا امریکا نے پاکستان کو تحفہ میں دیاتھا۔
سبز قومی پرچم اس عظیم کارنامے کی یاد دلاتاہے 1972 میں عالمی خلاونوردوں نے پہلی بار چاند کی زمین پر قدم رکھاتھا وہ چاند کے کچھ ٹکڑے زمین پر لے آئےتھے امریکا نے پاکستان سمیت 135 ممالک کو چاند کے ٹکڑے بطور تحفہ دیئے تھے۔
سرمئی رنگ کا یہ ٹکڑا کراچی کے میوزیم آنےوالوں کیلئے دلچسپی کا باعث اور قابل فخر حیثیت رکھتاہے۔
چاندپرجانےوالےچینی جہاز میں پاکستانی سٹیلائیٹ کےعلاوہ اورکیاجارہاہے
04:16 PM, 3 May, 2024