(ویب ڈیسک ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف اسوقت پاکستان کے وزیراعظم بھی ہیں اور وزیراعلی پنجاب بھی ہیں، وہ تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم ہیں تمام حکومتوں کو انکے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسم کی تبدیلیوں کی وجہ متاثر ہوا ہے۔
کے پی کے پہلے زلزلے سے شدید متاثر ہوا، اب حالیہ بارشوں سے کے پی کے میں متعدد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کے 2500 خاندانوں کیلئے امدای سامان بجھوا رہا ہے، پنجاب بڑا بھائی ہونے کی وجہ سے چھوٹی صوبوں کی مدد کرتا ہے، شہباز شریف کے دور میں ڈینگی کے دوران کے پی کے میں ٹیمیںر وانہ کیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ رمضان پیکج اور ائیرایمبولینس پر تنقید کی گئی، کے پی کے حکومت نے بعد میں پنجاب حکومت کی نقل کی۔ کےپی کے حکومت جسطرح اڈیالہ کے قیدی کیلئے فکرمند ہے ویسے ہی اپنے صوبے کی قیدیوں کا خیال رکھنا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بھی حالیہ بارشوں سے کے پی کے کے خاندانوں کے نقصان کا نوٹس لے چکے ہیں، وفاق بھی کے پی کے کے متاثرہ خاندان کی مدد کریں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ میاں نوازشریف اسوقت پاکستان کے وزیراعظم بھی ہیں اور وزیراعلی پنجاب بھی ہیں،وہ تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم ہیں تمام حکومتوں کو انکے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے، تمام فیصلے میاں نوازشریف کی مرضی سے ہورہے ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ گندم کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف انکوائری کروارہے جلد تحقیقات قوم کے سامنے آئیں گی، موجودہ حکومت کا گندم ایشو سے کوئی لینا دینا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا معاملہ ایک دو دن میں حل ہو جائے گا، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق پولیس اور تمام سیکیورٹی فورسز متحرک ہیں۔