ویب ڈیسک: شادی شدہ افراد کی بڑی مشکل حل، میرج سرٹیفکیٹ کے حصول اور بھی آسان ہوگیا، اسلام آباد میں شادی شدہ جوڑے میرج سرٹیفکیٹ چند ہی گھنٹوں میں حاصل کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوگیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ، ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ یونین کونسلز، لوکل گورنمنٹ دفاتر اور خدمت مراکز میں میرج سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔
عرفان میمن نے ہدایت کی کہ دفاتر میں شہریوں کی آگاہی کے لیے تشہیری مہم بھی کی جائے، شہریوں کو چند ہی گھنٹوں میں میرج سرٹیفکیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔