سکول ٹیچر سے زیادتی کرنیوالے ملزم کو رہا کرنے کا حکم

11:42 PM, 3 May, 2024

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے امجد علی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کو بری کیا، جسٹس امجد رفیق نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں لکھا گیا کہ پراسکیوشن کیس کو ثابت کرنے میں ناکام رہی، فیصلہ ملزم امجد علی کے خلاف تھانہ شور کورٹ میں 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا، عدالت ملزم کی چودہ سال سزا کو کالعدم قرار دیتی ہے۔ 

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تاخیر سے مقدمہ درج کرنا شک و شبہات پیدا کرتا ہے، جب کہ لیڈی ڈاکٹر کے مطابق بھی کوئی نمونہ متاثرہ خاتون کے جسم سے نہیں ملا، اور گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد پایا گیا۔  
عدالت نے اپنے فیصلے میںمزید کہا گیا کہ وقوعہ کی ایف آئی آر پانچ روز بعد درج ہوئی، متاثرہ اسکول ٹیچر نے تین روز تک کسی کو وقوعے کے بارے میں نہیں بتایا، متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعے کی فوری اطلاع بھی نہیں دی۔

مزیدخبریں