مظفرآباد: آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ بلوچ سے راولپنڈی جانیوالی مسافر بس منجھاڑی کے مقام پر دوسو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ آدھا درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو کوٹلی شفٹ کیا جارہا ہے جبکہ ریسکیو کےلیے مقامی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئی ہیں۔ ایمبولینسوں کی کمی کے باعث انتظامیہ کی جانب سے کوٹلی سے ایمبولینسیں بھیجنے کی اپیل کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پلندری حادثے میں انسانی جانو ں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی