پیپلز پارٹی بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر بضد کیوں؟

07:36 AM, 3 Nov, 2021

احمد علی

پبلک نیوز:‌وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پرپیپلزپارٹی بضد کیوں؟ پیپلزپارٹی نے ایک بارپھرمسلم لیگ ن کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی پیش کش کردی۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی تیارہے لیکن پی ایم ایل این تحریک لانے میں سنجید ہ نہیں ، پی ٹی آئی سے کئی ارکان ناراض ہے اورہم خیال گروپ بھی ان سے ناخوش ہے۔ حسن مرتضی نے کہا کہ ترین گروپ کے ارکان اور15کے قریب آزاد ارکان بھی پی ٹی آئی حکومت سے نالاں ہے۔ پیپلزپارٹی ہمیشہ یہ کہتی آئی ہے کہ پی ایم ایل این لیڈ کرے ہم سب ان کاساتھ دینگے.

حسن مرتضی نے کہا کہ پی ایم ایل این سے رابطے ہیں ہم لوگ ڈائیلاگ پریقین رکھتے ہیں، ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کی جیت کے لئے دعاکرتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے .

مزیدخبریں