اذہان نے اپنے والد شعیب ملک کا دلچسپ نام رکھ دیا، ویڈیو وائرل
09:17 AM, 3 Nov, 2021
دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل رائونڈر شعیب ملک کے صاحبزادے نے ان کا دلچسپ نام رکھ دیا ہے۔ جسے سن کے سٹار کھلاڑی کے فینز بھی خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ ثانیہ مرزا کی ہمشیرہ انعم کے موبائل سے بنی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو چکی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ اذہان سے پوچھ رہی ہیں کہ آپ کے بابا کا کیا نام ہے؟ اذہان یہ سوال سن کر فوری طور پر جواب دیا کہ ‘صہیب بھائی‘۔ انعم مرزا نے یہی سوال دوبارہ دہرایا تو سٹار کھلاڑی کے بیٹے نے کہا کہ میرا نام '' اذہان مرزا ملک'' جبکہ بابا کا نام ''بابا مرزا ملک'' ہے. گاڑی میں بنائی جانے والی اس ویڈیو میں ننھا اذہان اپنے والید شعیب ملک کی گود میں موجود ہے جبکہ ان کی خالہ انعم مرزا ویڈیو بنا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا شمار کھیل کی دنیا کی کامیاب اور مشہور جوڑے میں ہوتا ہے۔ پاکستان اور بھارت سے تعلق ہونے کی وجہ سے دونوں کھلاڑیوں کو تعصب پسند افراد تنقید کا نشانہ بھی بناتے رہتے ہیں۔ شعیب اور ثانیہ اپنے بیٹے اور فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ ان دنوں متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں کیونکہ شعیب ملک پاکستانی ٹیم کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کر رہے ہیں۔ کچھ روز قبل ہی جوڑے نے متحدہ عرب امارات میں ہی اپنے صاحبزادے اذہان کی سالگرہ منائی تھی۔