پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 03 نومبر2021

10:29 AM, 3 Nov, 2021

احمد علی
پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی،گرین شرٹس اپنے گروپ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئیں،آئی سی سی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی،کون سی ٹیم کا ان سے ٹاکرا ہو گا،قومی ٹیم اس سے قبل بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو بھی شکست دے چکی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح،نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے دی،گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا،بابراعظم نے 70 رنز کی عمدہ اننگزکھیلی،محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 79 رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 5 وکٹوں گنوا کر 144 رنز بنا پائی، محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا قومی ٹیم کا اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ،کھلاڑیوں کا نمیبا کے ڈریسنگ روم کا دورہ،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی،دونوں ٹیموں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ،تصاویر بھی بنوائیں ملکی امن امان کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے،وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تاریخی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے،ملک کی 53 فیصد آبادی کو فائدہ پہنچے گا گلاسگو میں امریکی صدر جوبائیڈن سے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی ملاقات، موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں پاک امریکہ اشتراک کو آگے بڑھانے کا عزم، امریکی صدر کی موسمیاتی تبدیلی بارے پاکستانی پالیسیوں کی تعریف،جوبائیڈن نے میتھین معاہدے پر وزیر اعظم عمران خان کو شکریے کا پیغام بھی بھجوایا
مزیدخبریں