کراچی: جعلی پولیس انسپیکٹر اسلحہ سمیت گرفتار

12:30 PM, 3 Nov, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) منگھوپیر سے پولیس یونیفارم میں ملبوث جعلی پولیس انسپیکٹر اسلحہ سمیت گرفتار۔ ملزم پولیس انسپیکٹر یونیفارم اور اسلحہ کا استعمال کرکے بلیک میلنگ، بھتہ خوری اور منشیات سپلائی کرتا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق منگھوپیر سے پولیس یونیفارم میں ملبوث جعلی پولیس انسپیکٹر کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے اور وہ یونیفارم اور اسلحہ کا استعمال کرکے بلیک میلنگ، بھتہ خوری اور منشیات سپلائی کرتا تھا۔ ملزم قبل از بھی قتل جیسے سنگین جرم سمیت منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ایس ایچ او منگھوپیر نے خیرآباد امن چوک کے قریب کاروائی کر کے ملزم آصف شاہ ولد سید میاں شاہ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم سے پولیس انسپیکٹر رینک کا یونیفارم، غیر قانونی اسلحہ اور سندھ پولیس نمبر پلیٹ لگی ہوئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ ملزم کے مزید ساتھی بھی ہیں جو کہ پولیس یونیفارم کا استعمال کر کے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کرتے ہیں۔ ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیو کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔
مزیدخبریں