شکارپور: کارکا موٹرسائیکل کو ٹکر، میاں بیوی جاں بحق
01:00 PM, 3 Nov, 2021
شکارپور ( پبلک نیوز) شکارپور کی تحصیل لکھی غلام شاہ کے قریب سکھر شکارپور روڈ پر کار کا موٹر سائیکل کو ٹکر۔ جس کے نتیجے میں شکارپور کے رہائشی میاں بیوی ہائی اسکول ٹیچر جانبحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کار ڈرائیور حادثے کے بعد موقعے سے کار سمیت فرار ہوگیا ہے۔ جان بحق میاں بیوی ھائے اسکول ٹیچر کی شناخت غلام سرور ابڑو اور نسرین ابڑو کے ناموں سے ھوئی ہے۔ لکھی غلام شاہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔