ڈی آئی جی ویسٹ کا زمینوں پر مبینہ قبضے، کرپشن کی شکایات پر ایکشن
02:00 PM, 3 Nov, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) ڈی آئی جی ویسٹ کا زمینوں پر مبینہ قبضے اور کرپشن کی شکایات پر ایکشن۔ سُرجانی ٹاؤن اور منگھوپیر تھانوں کی مکمل نفری تبدیل کردی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں تھانوں میں نفری پر زمینوں پر مبینہ قبضے کرانے اور رشوت وصولی کی شکایات تھیں۔ تھانوں کی نفری کو ڈسٹرکٹ سینٹرل میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ضلع وسطی سے نفری منگھوپیر اور سُرجانی تھانوں میں تعینات کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نفری کی تبدیلی کا آرڈر ڈی آئی جی ویسٹ آفس کی جانب سے جاری کیا گیا۔ ڈی آئی جی نے ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کی سفارش پر آرڈرز جاری کئے۔