مخدوم شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورہ پرکراچی پہنچ گئے

02:30 PM, 3 Nov, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورہ سندھ پر کراچی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ایم این اے لال مالہی، ایم این اے جئے پرکاش لوہانا، سربراہ قومی اقلیتی کمیشن چیلارام اور دیگر نے استقبال کیا۔ وزیرخارجہ کل صبح عمرکوٹ تھرپارکر کے لیے روانہ ہوں گے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کل مٹھی میں ہندو برادری کی جانب سے منعقدہ دیوالی کے جلسے میں شرکت کریں گے۔ کراچی سے ریلی کی صورت میں مخدوم شاہ محمود قریشی عمرکوٹ پہنچیں گے۔
مزیدخبریں