وزیراعظم کا پیکج سوائے مذاق کے اور کچھ نہیں، بلاول
03:00 PM, 3 Nov, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا پیکج سوائے مذاق کے اور کچھ نہیں۔ عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دعوی کیا کہ آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد رعایت سے صرف چھ ماہ کے لئے کچھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ گزشتہ تین سالوں میں گھی 108 فیصد، آٹا 50 فیصد اور گیس کی قیمتوں میں 300 فیصد کا اضافہ ہوا۔ تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا سامنا کرنے والی 20 کروڑ کی آبادی کیلئے 30 فیصد رعایت بہت کم اور کافی تاخیر سے ہے۔