اساتذہ نے آن لائن کلاسز کو ناکافی قرار دے دیا

05:30 PM, 3 Nov, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) کورونا وائرس کے پیش نظر ہر شعبے کی طرح تعلیمی شعبہ بھی متاثر ہوا ہے ۔ اساتذہ نے بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے آن لائن کلاسز کو ناکافی قرار دے دیا۔ کورونا کیسز میں اضافے کے دوران طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے آن لائن کلاسزکا آغاز کیا گیا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز وبائی صورتحال میں تو کسی حد تک ٹھیک ہیں لیکن آن لائن ایجوکیشن، فزیکل ایجوکیش کا متبادل نہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ کئی شہروں میں نیٹ ورک میسر ہی نہیں ہوتا۔ غریب کنبوں سے تعلق رکھنے والے بچے مطلوبہ اینڈرائڈ موبائل فون رکھنے کی سکت نہیں رکھتے۔ معلمین کہتے ہیں کہ آن لائن کلاس لینے سے استاد کو پتا ہی نہیں چلتا کہ طلباء انہیں ٹھیک سے سن رہے ہیں یا نہیں؟ اساتذہ کے ساتھ طلباء بھی آن لائن کلاسز کے حق میں نہیں ہیں لیکن موجودہ وبائی دور میں اس کے علاوہ اور کوئی متبادل راستہ بھی نہیں، کورونا کیسز کی شرح میں کمی کے بعد تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیاں بحال ہوناخوش آئند ہے۔
مزیدخبریں