ارشد شریف شہید ہو چکا مجھے کیوں چھوڑا؟ اعظم سواتی

10:46 AM, 3 Nov, 2022

احمد علی
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ارشد شریف شہید ہو چکا مجھے کیوں چھوڑا؟ زندہ لاش کی طرح روز جیتا اور مرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں روز زندہ ہوتا ہوں روز مرتا ہوں، سوتا ہوں تو پندرہ منٹ بعد آنکھ کھل جاتی ہے، مجھ پر جو تشدد کیا گیا وہ اللہ کے واسطے معاف کر دیا ہے لیکن عزت پر ہاتھ ڈالا وہ نہیں بھول سکتا، جب تک میرے مجرم عدالت کے کٹہرے میں نہیں کھڑے ہوں گے چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ ارشد شریف تو شہید ہو چکامیں تو ہر وقت زندہ ہوتا ہوں پھر مرتا ہوں، سوتا ہوں تو 15 منٹ بعد میری آنکھیں کھل جاتی ہیں زندہ لاش کی طرح روز مرتا ہوں روز جیتا ہوں میں ، باپ نانا دادا کو انصاف دلا سکیں گے یا نہیں؟ یہ ٹیسٹ کیس ہے جب تک میرے مجرم عدالت کے کٹہرے میں نہیں کھڑے ہوں گے میری بیٹیوں بیٹوں کو یہ نہیں بتائیں گے کہ میرا جرم کیا تھا اس وقت تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک وار کے اندر ان مقتدر طبقوں نے میری عزت کو تار تار کر دیا ہے ، میں وہاں کماتا ہوں اس ملک کے اندر پیسہ لے کر آتا ہوں ، ہر منسٹری میں جا کر پوچھو کیا اعظم سواتی نے اپنی جیب سے ملک کے اس ادارے کو دیا یا نہیں دیا؟ سینیٹر اعظم سواتی نے مزید کہا کہ مجھ پر جو تشدد کیا گیا میں نے اللہ کے واسطے انہیں معاف کیا لیکن جو عزت پر ہاتھ ڈالا گیا ہے جب تک جان میں جان ہے ان کے دروازے پر دستک دوں گا۔
مزیدخبریں