عمران خان پر فائرنگ، وزیراعظم شہبازشریف کی مذمت
01:09 PM, 3 Nov, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نےعمران خان پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ چین کے حوالے سے پریس کانفرنس کو ملتوی کر دیا ہے. وزیراعظم کی ہدایت پر چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور وفاقی سکیورٹی ایجنسیز سے رپورٹ طلب کرلی ہے. وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے بھی کنٹینر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور گہری تشویش کا اظہار بھی کیا ہے.