نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
05:23 PM, 3 Nov, 2023
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے حملے میں شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ۔ وزیرِ اعظم نے شہداء کیلئے بلندی درجات اور انکے لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جب تک دہشتگردی کا ناسور ارض پاک سے ختم نہیں ہو جاتا تب تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام کرتے آئے ہیں۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔