پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

06:21 PM, 3 Nov, 2023

احمد علی
کراچی : پاکستان ا سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 347 پوائنٹس یا 0.66 فیصد اضافے کے بعد 53 ہزار 4 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔ ا سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 347 پوائنٹس یا 0.66 فیصد اضافے کے بعد 53 ہزار 4 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 52 ہزار 656.76 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ ساڑھے چھ سال بعد بینچ مارک انڈیکس بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سال 2021کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس زیادہ سے زیادہ 44,596.07پوائنٹس جبکہ2022میں کے ایس ای100 انڈیکس 42,420.00تک رہا۔ معاشی بے یقینی میں کمی سے مارکیٹ نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے۔
مزیدخبریں