پہلےکام پھر فیملی،مینیجر کواپنے ملازمین کےساتھ سخت رویہ اپنانا مہنگا پڑگیا

11:44 AM, 3 Nov, 2024

ویب ڈیسک: چین میں ایک کمپنی کے مینیجر کو اپنے ملازمین کے ساتھ سخت رویہ اپنانا مہنگا پڑگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں پراجیکٹ مینیجر نے ملازمین کو فیملی کے بجائے کام کو زیادہ ترجیح دینے اور پوری توجہ صرف کام پر مرکوز رکھنے کا تبصرہ کیا، جس پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

صرف یہی نہیں بلکہ ایک آن لائن گروپ چیٹ سامنے آئی جس میں چینی مینیجر نے ملازمین کو تبصرہ میں یہ بھی کہا کہ گھر میں اگر کوئی مر جائے تو اسے سڑنے دو۔ چینی مینیجر کے اس تلخ تبصرے نے آن لائن غم و غصے کو جنم دیا ہے۔

چینی مینیجر نے زور دیا کہ ملازمین کو اپنے کام پر پوری توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ اس کا مطلب ہے کہ وقت نکالنا اس بات پر منحصر ہوگا کہ اس منصوبے کے لیے کیا ضروری ہے۔

پو نامی چینی مینیجر کا کہنا تھا کہ میری رائے میں پراجیکٹ کے کام کو ترجیح دینا زیادہ ضروری ہے۔ اگر آپ کے ساتھ کوئی ایمرجنسی ہوجائے جیسے خاندان میں کسی کی موت ہوجائے تو پہلے اپنا کام مکمل کریں اور پھر اپنے ذاتی مسائل سے نمٹیں۔

چینی شخص کے اس بیان پر اتنا تنازعہ پیدا ہوا کہ اسے آن لائن معافی مانگنی پڑی۔ پو نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ اس کا یہ بیان ناقابل قبول تھا اور وہ اپنے رویے کو تبدیل کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں