اہم قانون سازی ، قومی اسمبلی کا کل ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل

05:53 PM, 3 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت بھی تبدیل  کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے کی بجائے 4بجے شام ہوگا ۔ سپیکر سردار صادق ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت حاصل اختیار کے تحت اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی ۔

حکومت کل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے ،حکومتی اراکین کو اپنی حاضری ایوان میں یقینی بنانے کی ہدایت  کردی گئی ہے۔

ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ   انسداد دہشت گردی ترمیمی بل بھی کل منظور ہونے کا امکان  ہے۔

مزیدخبریں