ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

06:12 PM, 3 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف  کا کہنا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد  نے زبیر عیسیٰ کی سربراہی میں لاہور میں ملاقات کی، وفد میں برطانیہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ  ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کاروباری اور تاجر برادری کو  خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   حکومت کی  کوششوں  سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

وزیراعظم  نے وفد کو پاکستان  میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے  پرتبادلہء خیال کیا گیا۔ 

وفد نے ملکی معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے پر وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور اعتماد کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں