(ویب ڈیسک ) عازمین حج کیلئے درخواست فارم کے ساتھ صحت سے متعلق بیان حلفی جمع کروانا لازمی قرار دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے والے عازمین کیلئے درخواست فارم کے ساتھ صحت سے متعلق بیان حلفی جمع کروانا لازمی ہوگا۔
نئی پالیسی کے تحت درخواست گزار کو بتانا ہوگا کہ اسے ٹی بی، کینسر اور دیگرسنگین بیماریاں نہیں، عازمین حج کو متعلقہ ڈی ایچ کیو اسپتال سے تندرستی کا سرٹیفکیٹ بھی لینا ہوگا۔
حج پرروانگی سے قبل وزارت مذہبی امور کے ڈاکٹرزعازمین کامعائنہ کریں گے۔ حاجی کیمپس میں موجود ڈاکٹرز کے حتمی سرٹیفکیٹ کےبعد ہی عازمین کی روانگی ہوگی۔
یاد رہے کہ وزارت مذہبی امور نے کینسر، دل، جگر سمیت دیگر سنگین امراض میں مبتلا افراد کے حج پر پابندی لگارکھی ہے۔