قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتےکشمیری طلبا کی تعلیم بری طرح متاثر

11:48 PM, 3 Nov, 2024

ویب ڈیسک:مقبوضہ کشمیرمیں فوج کی بھاری تعداد میں موجودگی سے طلبا ء کی تعلیم  بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔

 کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی طلباء کے لیے تعلیم کا حصول آسان بنانے کی بجائے انہیں ہراساں کرتے اوران کی تذلیل کرتے ہیں، مقبوضہ علاقے میں فلاح عام ٹرسٹ کے زیر انتظام سینکڑوں اسکولوں پر پابندی ہے۔ 
  سکولوں میں مسلمان طلباء کو ہندو بجن گانے اور سوریہ نمسکار کرنے پر مجبور کیاجاتا ہے،  مودی حکومت کی  تعلیمی پالیسی آر ایس ایس کے نظریے کی عکاس ہے،ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری کا رہائشی مکان قرق ہے۔
   شہری  جاوید احمد بٹ پر منشیات فروشی کا جھوٹا الزام عائد کیا گیا، املاک کی قیمت 50 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے، ایجنسیز اور پولیس منشیات فروشی کے الزامات کی آڑ میں آزادی پسندوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، بڈگام میں  بھارتی فوجیوں کا علاقے کامحاصرہ اور  تلاشی کی کارروائی جاری ہیں۔

مزیدخبریں