پاکستان میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی

05:39 AM, 3 Oct, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی ہونے لگی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 656 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں.

نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 26 فیصد رہی جبکہ مہلک وباء نے مزید 35 زندگیاں نگل لیں.

این سی او سی کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 866 ہوگئی ہے جبکہ 46 ہزار 503 افرادزیرعلاج ہیں جن میں سے 3 ہزار 444 کی حالت تشویشناک ہے.

مزیدخبریں