اسلامآباد(ویبڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک کی رہائش گاہ پر رجسٹرڈ 2آف شور کمپنیوں پر معاون خصوصی شہباز گل کا ردعمل سامنے آ گیا.
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی بےنامی اکاونٹ نہیں، ماضی میں ایک آف شور کمپنی استعمال کی گئی جو عدالت میں بتاچکے،عمران خان اپنی ساری جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کرچکے ہیں، وزیراعظم سے پوچھا انہوں نے کہاکہ میرا کوئی رشتہ دار فریدالدین نہیں،عمران خان کے رشتے دار نے بتایا زمان پارک میں دو گھر ایک پتے پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا فریدالدین سے براہ راست کوئی تعلق نہیں،وزیراعظم کے کسی دوست یا ملازم کا نام بھی فرید الدین نہیں،سپریم کورٹ وزیراعظم عمران خان کو صادق اور امین قراردے چکی ہے،ہم ان لوگوں کی طرح نہیں ،سوال پوچھیں تو کہتےہیں پتہ نہیں
واضح رہے کہ وزیراعظم کے لاہورکےگھر سے ملتےجلتے ایڈریس پر 2آف شورکمپنیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ہاک فیلڈ لمیٹڈ اور لاک گیٹ انویسٹمنٹ نامی کمپنیاں سی شیلز میں رجسٹرڈ ہیں، جن کا ایڈریس
وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں موجود رہائش گاہ زمان پارک کا ہے۔ تاہم نجی ٹی وی کے مطابق زمان پارک میں ایک ہی ایڈریس کے دو گھر موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ دونوں آف شورکمپنیاں
فریدالدین اوراس کےدوست کےنام پردرج ہیں، جب اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی گئیں تو معلوم ہوا کہ کمپنیوں کا ایڈریس وزیراعظم کے گھر کے پتے سے ملتا جلتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں فرید الدین نامی شخصکا کہنا تھا کہ ایک آف شور کمپنی انکی ہے اور دوسری انکے دوست کی ہے جو برطانیہ میں مقیم ہے. یاد رہے کہ مالی امور پر سب سے بڑی تحقیقات،پاناما پیپرز کے بعد پنڈورا پیپرز تہلکہ مچانے کے لئے تیار ہے، آئی سی آئی جے آج ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل تفصیلات جاری کرے گا. تحقیقات میں دو پاکستانی صحافیوں سمیت 117ممالک کے 600 صحافیوں اور 150میڈیا تنظیموں نے حصہ لیا، پنڈورا پیپرز میں پاکستان اور مختلف ملکوں کی اہم شخصیات کی مالی تفصیلات بھی شامل ہیں.