پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،03 اکتوبر 2021
10:52 AM, 3 Oct, 2021
مالی امور پر سب سے بڑی تحقیقات،پاناما پیپرز کے بعد پنڈورا پیپرز تہلکہ مچانے کے لئے تیار، آئی سی آئی جے آج ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل تفصیلات جاری کرے گا،تحقیقات میں دو پاکستانی صحافیوں سمیت 117ممالک کے 600 صحافیوں اور 150میڈیا تنظیموں نے حصہ لیا، پنڈورا پیپرز میں پاکستان اور مختلف ملکوں کی اہم شخصیات کی مالی تفصیلات بھی شامل پنجاب میں ڈینگی کا حملہ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 176 مریض رپورٹ،صرف لاہور میں ڈینگی کے 131 مریض سامنے آگئے،رواں سال صوبے بھر سے ڈینگی کے 2 ہزار 189 کنفرم کیس رپوٹ ہو چکے ہیں پنجاب میں سب سے زیادہ ڈینگی کے خطرات لاہور میں ہیں، صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد کہتی ہیں 71ہزار گھروں میں ڈینگی لاروا کے ثبوت ملے ہیں، ڈی ایچ اے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد زیادہ ہے، بارش کے دنوں میں ڈینگی لاروا پنپنے کے خطرات زیادہ ہیں، سرکاری اسپتالوں میں الگ کاؤنٹر بنائے گئے ہیں خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار،خیبر ٹیچنگ اسپتال میں28 مریض زیرعلاج ،6 خواتین بھی شامل،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 کیس رپورٹ،زیادہ مریضوں کا تعلق پشاور سے ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ مریضوں کو علاج معالجےکی مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں پاکستان میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 656 نئے مریض رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 26 فیصد رہی، مہلک وباء نے مزید 35 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 866 ہوگئی،46 ہزار 503 افرادزیرعلاج، 3 ہزار 445 کی حالت تشویشناک ہے نئی دہلی کا جوابی وار، بھارت کا سفر کرنے والے برطانوی شہریوں پر 10 دن قرنطینہ کی پابندی عائد، کورونا ویکسین کروانے والے مسافروں کو بھی لازمی قرنطینہ کرناہوگا، پابندی کا اطلاق کل سے ہو گا