سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ میں شامل

04:26 PM, 3 Oct, 2021

شازیہ بشیر
راجن پور ( پبلک نیوز) پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران سیاسی محاذ پر سرگرم ہو گئے۔ سیاسی مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ راجن پور سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیرعلی گورچانی نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی، مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ملتان سے پیپلزپارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اسحاق بچہ بھی لیگی اسکواڈ میں شامل ہو گئے۔ خانیوال سے پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے جمیل شاہ نے بھی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی، لیگی قیادت پر اعتماد کا اظہار اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 271 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اختر علی گوپانگ بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔ ملتان سے بریگیڈیئر ریٹائرڈ قیصر بھی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کا حصہ بن گئے۔ حمزہ شہباز نے مسلم لیگ میں میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کا خیر مقدم کیا۔
مزیدخبریں