پنڈورا پیپرز میں نام آنے والوں کیخلاف تحقیقات کا اعلان

06:08 PM, 3 Oct, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز میں نام سامنے آنے والوں کے خلاف تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں ان کی تحقیقات ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ پنڈورا پیپرز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پنڈورا پیپرز نے اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بےنقاب کیا ہے۔ ناجائزہ دولت ٹیکس چوری اور بدعنوانی کے ذریعے جمع کی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے 7ٹریلین ڈالر کی غیرقانونی اثاثوں کی نشاندہی کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے 7ٹریلین ڈالر کی غیرقانونی اثاثوں کی نشاندہی کی تھی۔ پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کریں گے۔ غلطی کے مرتکب افراد کے خلاف ایکشن لیں گے۔
مزیدخبریں