انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

05:02 AM, 3 Oct, 2022

احمد علی
انگلینڈ نے 7 میچوں پر مشتمل T20 سیریز کے ساتویں‌میچ میں پاکستان کو 67 رنز سے شکست دیکر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے، ڈاوڈ ملان 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔ رنز لٹائے، کیچز گرائے، بلےباز بھی کچھ نہ کر پائے، پاکستانی ٹیم نے ہتھیار ڈال دیئے، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی، فیصلہ کن معرکہ انگلش ٹیم نے 66 رنز سے جیت لیا، 209 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا، قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 142 رنز ہی بنا سکی. خیال رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 4 میچ کراچی میں ہوئے جبکہ لاہور میں تین میچز کھیلے گئے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی تھی جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آرام دیا گیا تھا۔ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے تھے، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی اور خوشدل شاہ پلیئنگ الیون میں شامل تھے، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور محمد حسنین بھی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔
مزیدخبریں