وزیراعظم کی قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید مذمت

08:46 AM, 3 Oct, 2022

احمد علی
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اداروں کے خلاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کرکے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سفارتی سائفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا ہے ، قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا۔ پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالا تر ہونا کیسے ہوگیا؟ آپ کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی ہے۔
مزیدخبریں