توہین عدالت کیس: عمران خان کی معافی قبول ، شوکاز نوٹس خارج

09:53 AM, 3 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد:‌خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق توہین آمیز بیان پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی. عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج کردیا ، اس دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کا بیان حلفی دیکھا ہے، عمران خان کے کنڈکٹ سے مطمئن ہیں، عمران خان نے نیک نیتی ثابت کی اور معافی مانگنے کے لیے جج کے پاس گئے۔ خیال رہے کہ تین روز قبل سابق وزیرِ اعظم عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چوہدری کی عدالت میں پہنچے تھے.عدالتی عملے نے انہیں بتایا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری رخصت پر ہیں،جس پر عمران خان نے ریڈر سے کہا کہ آپ نے زیبا چوہدری صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آئے تھے۔ انہوں‌ نے مزید کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معافی مانگنے آیا ہوں، ریڈر آپ گواہ رہنا، میں آیا تھا معافی مانگنے.
مزیدخبریں