'عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو سب سڑکوں پر ہوں گے'

12:31 PM, 3 Oct, 2022

احمد علی
لاہور: وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے طے کرلیا ہے اگر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو سب سڑکوں پر ہونگے۔ ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا 25 مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں،جس کے بعد ملوث افراد کے خلاف چالان پیش کیا جائے گا۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان جب لانگ مارچ کی کال دیں گے تو نکلیں گے، عمران خان جلد پاکستان کے وزیراعظم نظر آ رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گوجرانولہ میں واقعہ پیش آیا ہے کہ ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا اور تشدد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سی سی پی او گوجرانولہ جواب دیں گے کہ کیوں گرفتار کیا گیا؟. وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے بات ہو چکی ہے کہ اگر ایسا ہوا تو سی سی پی او اور ایس ایچ او کو ہٹایا جائے گا۔ یہ کوئی قانون نہیں ہے کہ جس کو جہاں سے مرضی چاہے اٹھا لیا جائے۔
مزیدخبریں