لاہور ہائیکورٹ نے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا
05:42 PM, 3 Oct, 2022
لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا ہے۔عدالت کی جانب سے ایف آئی اے میں درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے لاہور ہائیکورٹ میں منٹی لانڈرنگ کیس کے اخراج کی درخواست دے رکھی تھی۔مونس الہیٰ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ سیاسی انجینیئرنگ کے لیے بنایا گیا، مقدمہ خارج کیا جائے۔