خاتون نے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیدیا

10:10 AM, 3 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر ملتان کی تحصیل شجاع آباد سے تعلق رکھنے والی ایک رہائشی خاتون نے راستے میں ہی ریسکیو کی گاڑی میں بچے کو جنم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون کو سول اسپتال سے نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا جارہا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریسکیو اہلکار نے ڈلیوری کا عمل پیشہ ورانہ مہارت سے مکمل کیا۔ زچہ بچہ کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ والدہ اور بچہ دونوں خیرت سے ہیں۔

اہلخانہ نے ریسکیو اہلکار کی فرض شناسی پر شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں