لاہور ہائیکورٹ کا پرویزالہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

10:41 AM, 3 Oct, 2024

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی، ان کی اہلیہ زارا الہٰی اور بیٹے راسخ الہٰی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے بھی نام نکالنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

مزیدخبریں