ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام ٹائم 100 فہرست میں شامل

12:48 PM, 3 Oct, 2024

ویب ڈیسک :بلوچ عوام کے انسانی حقوق کے لئے کام کرنیوالی معروف یکجہتی کمیٹی کی اہم رہنما  ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام ٹائم میگزین کی 2024 کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ٹائم 100 نیکسٹ لسٹ 100  میں نئے آنے والے نوجوان افراد کو ان کی متاثر کن کارکردگی پر  اعزاز  سے نوازا جاتا ہے   یہ نوجوان معاشرے پر اپنے کارکردگی اور متاثر کن شخصیت کی بدولت مثبت اثر ڈالنے میں کامیاب رہے  جن میں  سماجی کارکن، کھلاڑی اور فنکارشامل ہیں۔ 

دسمبر 2023 کے اسلام آباد مارچ کی قیادت کرنے کے بعد ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو انصاف کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن کی وجہ سے اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرانے کیلئے وہ لاپتہ ہونے والے اپنے افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنے میں سیکڑوں دیگر خواتین کے ساتھ شامل ہوئیں۔

فیس بک پر اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ  انہیں ٹائم کی دنیا کے 100 ابھرتے ہوئے لیڈروں کی فہرست میں شامل ہونے پر  فخر ہے۔ ان کا کہنا تھاک وہ اس ا یوارڈ کو تمام بلوچ خواتین انسانی حقوق کے  علم بردار اور پہریداروں اور جبری گمشدگیوں کا شکار   افراد کے خاندان والوں کے نام وقف کرتی ہیں۔

مزیدخبریں