قلعہ سیف اللہ: ڈپٹی کمشنر شیرانی کی گاڑی پر فائرنگ

01:38 PM, 3 Oct, 2024

ویب ڈیسک: قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید کے مطابق فائرنگ کا واقعہ   قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں  ڈی سی کے اسکواڈ کی گاڑی پر تین گولیاں لگیں۔ 

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حملے میں ڈی سی شیرانی ثناء ماہ جبین اور عملہ محفوظ رہا۔ 

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈی سی کے اسکواڈ کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں