پاکستان تحریک انصاف کو اب لاشیں چاہئیں ، فیصل واوڈا

03:38 PM, 3 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو اب لاشیں چاہئیں، جو کچھ ہو رہا ہے اس سب کی ٹائمنگ بہت اہم ہے ،  بانی پی ٹی آئی کو پریشانی یہ ہے کہ میرے اقتدار کے لیے لاشیں گرا دو ۔

سینیٹر فیصل واوڈا  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا   کہ  26 اکتوبر 2022 کو ایک پریس کانفرنس کی تھی ،آج دو سال بعد بھی اسی جگہ کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف کو اب لاشیں چاہئیں ، جو کچھ ہو رہا ہے اس سب کی ٹائمنگ بہت اہم ہے،بانی پی ٹی آئی کو پریشانی یہ ہے کہ میرے اقتدار کے لیے لاشیں گرا دو۔ہم کوشش کریں گے کہ جس حد تک ہم سمجھا سکتے ہیں سمجھائیں ، بانی پی ٹی آئی سب سے پہلے اپنے بیٹوں کو یہاں لائیں ، اگر وہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ ایک بڑے کاز کے لیے کام کر رہے ہیں ۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے  کہا کہ  ان کو پریشانی ہے کہ ایس آئی ایف سے سے آئی پی پی ایز کے پلیٹ فام سے حل ہو رہا  ہے، ان کو پریشانی ہے کہ ملک سیدھی پٹری پر چل رہا ہے ، پٹرول سستا ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ اگرچہ قانون کے مطابق ریڈ زون جانا منع ہے لیکن ہم جائیں گے ، آپ کیوں ایسی راہ پر چل پڑے ہیں ، اگر کسی کو گولی لگ گئی تو ایف آئی آر آپ کے خلاف ہو گی ، آپ کے ذہن میں غلامی ہے ، آپ یہود کی غلامی کر رہے ہیں ، جو سی ایم ہے وہ بدمعاشی کر رہا ہے ، آپ خیبر پختونخوا کے واسائل کو اپنے احتجاج کے لیے استعمال کر رہے ہیں ۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عدلیہ کو اپنا رول پلے کرنا چائیے ، اگر آلو پیاز پر نوٹس ہو سکتا تو یہ تو رٹ کا مسئلہ ہے ،اگر خان صاحب کو تشدد کی سیاست کرنی ہے تو دیکھ لیتے ہیں کہ کون جیتا ہے ، آپ کے پی کے میں کرپشن کر رہے ہیں آپ کہتے ہیں کہ ہم پر سیاسی کیس بنا دیے ۔ کیا 190 ملین کا کیس سیاسی کیس ہے ،کیا نو مئی کا کیس سیاسی کیس ہے ؟ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کے لیے آئندہ  72 گھنٹے میں ایک بہت بڑی اچھی خبر آ رہی ہے ، جو ایس آئی ایف سی کا کریڈیٹ ہے وہ کیسے نہ دیا جائے ، میں کراچی والا ہوں گالیوں میں اتنی سپیڈ ہے کہ سپورٹس کار بھی پیچھے رہ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جس ڈگر پر جا رہے ہیں وہ اپنے سیاسی تابوت پر آخری کیل ٹھوک رہے ، بانی پی ٹی آئی کو کہنا چاہئے تھا کہ جو گنڈاپور نے باتیں کی ہیں ان کی مذمت کرتا ہوں۔

مزیدخبریں