پاکستان انگلینڈ سیریز، کمنٹری پینل کا اعلان

04:29 PM, 3 Oct, 2024

محمد شکیل خان

(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان:  پی سی بی نے  انگلینڈ کےخلاف سیریز کے لیے کمنٹری  پینل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ گاور ، مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین سیریز کے براڈکاسٹر کے طور پرشامل ہونگے۔

سابق کپتان عامر سہیل ، رمیز راجہ، بازید خان اور عروج ممتازکمنٹری پینل میں شامل ہیں جبکہ زینب عباس سیریز کی پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گی۔

مزیدخبریں